Sunday, 12 April 2020

لاک ڈاؤن کے دوران سائیکل چلانے والے شعیب اختر زیر عتاب آگئے!!!!!!!!!!!!!



اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اپریل 2020ء ) کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر سائیکل چلانے والے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ 44 سالہ سابق سپیڈ سٹار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سائیکلنگ، خالی سڑکیں، بہترین ورزش۔
اس سے قبل کئی روز سے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے شعیب اختر کا سڑکوں پر یہ سیر سپاٹا بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ پرستاروں کے لیے رول ماڈل ہیں، دنیا بھر میں عوام کو گھروں کے اندر محدود رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جب کہ آپ خود سڑک پر نکلے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج بھی مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر دنیا بھر میں اس وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کو دیکھیں تو یہ تعداد تقریباً 17 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ مارچ کے آخر تک اتنا زیادہ نہیں تھا تاہم اپریل کے آغاز سے اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
اب تک کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو صرف اپریل کے 10 روز میں 27 سو سے زیادہ کیسز اور 46 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار 30 جبکہ اموات 86 تک پہنچ گئیں۔ 11 اپریل کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہی روز میں ریکارڈ 14 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

No comments:

Post a Comment

MASHWANI QABEELA (( MASHWANI TRIBE))

مشواڼي If we study the genealogy of the Mashwani tribe carefully, we will see that they are Gharghashti  Pashtuns, but they sometimes c...