خود کو پانی سے متفر کہنے والی نیویارک کی ایک خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں سادہ پانی پینے سے نفرت ہے۔پانی
سے نفرت کے باعث انہیں کئی بار ہسپتال کے ایمرجنسی روم کا منہ بھی دیکھنا پڑا ہے کیونکہ کئی بار پانی کی کمی کا شکار ہونے کے باوجود وہ پانی کو اپنے منہ میں نہیں ڈالتیں۔
لوری چیک کو پانی سے متنفر خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف پانی سے نفرت کرتی ہیں بلکہ انہیں گلے سے پانی اترنے کا احساس بھی تکلیف دیتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے پاس ان میں سے کچھ نہ ہوتو وہ پیاسا رہنا پسند کرتی ہیں۔
لوری نے بتایا کہ پانی نہ پینے پر لوگ اُن پر چیختے ہیں لیکن وہ اُن سے متفق ہو کر انہیں چپ کرا دیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فٹ رہنے کا جنون ہے، وہ ہر روز ورزش کرتی ہیں۔ لوری الکوحل بھی پی لیتی ہیں اور پانی ملے دوسرے مشروبات بھی پیتی ہیں لیکن اُن سے پانی نہیں پیا جاتا۔
No comments:
Post a Comment