Sunday, 12 April 2020

لاک ڈاؤن میں گھر پہنچنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا بوڑھا شخص مردہ بن گیا!!!!!!!!


بھارت نے اتنی مختصر مدت کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کیا ہے کہ کروڑوں شہری سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔ ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو سڑکوں میل دور واقع اپنے آبائی گھروں کو پیدل ہی چل پڑے ہیں۔
ایسے میں مقبوضہ کشمیر  میں پونچھ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ بوڑھا حاکم دین بھی  جموں میں واقع ایک  ہسپتال میں پھنس گیا۔ حاکم دین وہاں پر سر کے معمولی زخم کا علاج کرانے آیا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے  کافی پریشان تھا۔
اسی پریشانی میں ایک ایمبولینس کے ڈرائیور نے حاکم دین کو مشورہ دیا کہ وہ مردہ بن کر ایمبولینس میں اپنے گھر چلا جائے۔صرف اسی طریقے سے وہ تمام چیک پوسٹ عبور کر سکے گا۔حاکم دین نے فوراً ہی آمادگی ظاہر کر دی۔
پونچھ کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس رمیش انگرال  کے مطابق حاکم دین کے ساتھ تین اور افراد نے لاش بن کرتقریباً  تمام چیک پوسٹس کو عبور کر لیا تھا۔
ڈرائیور نے ایک ہسپتال  سے جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ  بھی بنوا لیے تھے۔ اس  وجہ سے راستے میں انہیں کسی  نے بھی نہ روکا لیکن آخری چیک  پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے  ”لاشوں“ کا معائنہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ  سفید کپڑے کے نیچے موجود سب افراد زندہ ہیں۔
ایمبولینس کے ڈرائیور سمیت سب افراد کو گرفتار کر لیا۔ اب ان پر دھوکہ دہی اور حکومت کے حکم امتنائی  کو خاطر میں نہ لانے کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

MASHWANI QABEELA (( MASHWANI TRIBE))

مشواڼي If we study the genealogy of the Mashwani tribe carefully, we will see that they are Gharghashti  Pashtuns, but they sometimes c...